ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

شاہ رخ اور سلمان خان کے مداحوں کا خواب پورا ہونے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ساتھ ایک فلم میں دیکھنا مداحوں کا خواب ہے جو اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

بالی وڈ کی خبروں کی ویب سائٹ پِنک ولا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان دونوں ایک ساتھ یش راج بینر کے سائے تلے فلم کرنے جارہے ہیں جو بھارتی سینما کی سب سے بڑی فلم ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کو ادتیہ چوپڑا لکھ رہے ہیں، اس فلم کا مرکزی خیال تیار کیا جا چکا ہے جبکہ ادتیہ چوپڑا اس فلم کی کہانی، اسکرین پلے اور
ڈایئلاگ پر مزید کام کریں گے۔

اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس فلم میں ہرتیک روشن بھی نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی 3 فلمیں پٹھان، جوان اور ڈنکی ریلیز ہو رہی ہیں جبکہ سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 بھی 2023 میں ہی ریلیز کے لیے تیار ہے۔

سلمان خان شاہ رخ خان کی فلم پٹھان میں جبکہ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں مختصر کردار ادا کریں گے۔

اس سے پہلے دونوں خان کرن ارجن، ہم تمہارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہر دل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں مکمل اور مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں