ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل سے باہر آتے ہی فلمی دنیا کا رخ کرلیا، اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان ایک ہفتہ قبل ہی نایاب کالے ہرن شکار کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، ممبئی اسٹوڈیو میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انھیں ساتھی ادارکاراؤں جیکولین اور ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

’ریس‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ ایکشن تھرلر سیریز ہے جس کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جن کی ڈائریکشن عباس مستان نے دی تھی، ریس تھری کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ انڈیا سے باہر ہونی تھی لیکن سلمان کے کیس کی وجہ سے فلم سازوں نے اس کی شوٹنگ انڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، ریس تھری کی ریلیز  عید کے آس پاس متوقع ہے۔

اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کردیا گیا

واضح رہے کہ نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر اسٹار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ضمانت منظور ہونے کے بعد انھیں جودھ پور جیل سے رہا کردیا گیا تھا، سات مئی کو کیس کی اگلی سماعت کے سلسلے میں انھیں پھر جودھ پور میں حاضر ہونا ہے۔

فلم کک سے مشہور ہونے والی سلمان اور جیکولین کی جوڑی نے ریس تھری کے لیے ممبئی میں پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے جس میں ٹائٹل ٹریک اللہ دہائی ہے کی شوٹنگ بھی شامل ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں