اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

سلمان خان کو قتل کرنے کا منصوبہ ناکام، ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو ان کی گاڑی میں قتل کرنے کا منصوبہ ممبئی پولیس نے ناکام بنادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق لارنس بشنوئی کے گینگ کے 4 لوگ سلمان خا پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم ممبئی پولیس نے پنویل سے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان چاروں نے اعتراف کیا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی کے گینگ کے بندے ہیں اور انہیں سلمان خان پر اے کے 47 سے حملہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار کو مہاراشٹر کے علاقے پنویل  میں ان کے فارم ہاؤس کے نزدیک گاڑی میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، پولیس نے حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 14 اپریل کو 2 موٹر سائیکل سواروں نے ممبئی کے علاقے بینڈرہ میں واقع سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا، سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی نے قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، لارنس بشنوئی گینگ کا مطالبہ ہے کہ سلمان خان کالے ہرن کو مارنے پر معافی مانگیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں