بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی دوست کمود رانے کی آخری رسومات پر آبدیدہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی قریبی دوست کمود رانے 60 برس کی عمر میں چل بسیں جن کی آخری رسومات میں اداکار انتہائی غمزہ دکھائی دیے۔
کمود رانے کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد سلمان خان ان کی رہائشگاہ سے نکلتے ہوئے غمزہ دکھائی دیے اور اپنے آنسو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
سلمان خان کے افسردہ ہونے کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کمود رانے کے انتقال پر تعزیت کے لیے سلمیٰ خان اور لیجنڈری اداکارہ ہیلن بھی تعزیت کے لیے رہائشگاہ پہنچیں، سہیل خان بھی موجود تھے جو والدہ کو سہارا دیتے ہوئے دکھائی دیے۔
سلمان کے بھتیجے نروان اور ارحان خان نے بھی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ آخری رسومات میں شرکت کی۔
Latest Lifestyle News and Breaking News from ARY News
اداکار چنکی پانڈے اور ان کی اہلیہ بھاونا پانڈے بھی تعزیت کے لیے آنے والی اہم شخصیات میں شامل تھے جو مرحومہ کمود کے قریبی دوست تھے۔
کمود رانے کون تھیں؟
کمود رانے ممبئی میں پیدا ہونے والی کاروباری خاتون تھیں جنہوں نے دبئی کو اپنا گھر بنا رکھا تھا۔ وہ دبئی میں ‘ریجن بیوٹی بار’ نامی ایک مشہور لگژری بیوٹی سیلون کی بانی تھیں، جسے وہ 21 سال سے زائد عرصے سے چلا رہی تھیں۔
اگرچہ وہ روایتی طور پر شوبز کی پبلک فگر نہیں تھیں لیکن وہ بالی ووڈ کے سماجی حلقوں میں گہرا اثر و رسوخ رکھتی تھیں اور سیما سجدے، بھاونا پانڈے اور مہیپ کپور جیسی شخصیات کے ساتھ ان کی گہری دوستی تھی۔


