تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فلم نو انٹری کے سیکوئل پر سلمان خان نے خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے اپنی سپرہٹ فلم ’نو انٹری‘ کے سیکوئل سےمتعلق بڑا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں کیچا سدیپ اور جیکولین فرنانڈس کی فلم ‘وکرانت رونا’ کی تقریب رونمائی میں شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے معنی خیز انداز میں بالی وڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے انیس بزمی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’یہاں ایسے رائٹر اور ڈائریکٹر بیٹھے ہیں جو کامیڈی میں سو کروڑ کی ہٹ دے رہا ہے‘

سلمان خان نے شرکا کو مزید شش وپنج میں مبتلا کرتے ہوئے بولا کہ وہ کل نو انٹری میں تین سو کروڑ کی انٹری دینے جارہا ہے، سلمان خان کے اس بیان سے صاف واضح ہے کہ ‘نو انٹری۔ ٹو’ جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔No Entry Mein Entry: Anees Bazmee spills interesting details about the star  cast of 'No Entry' sequel | Celebrities News – India TVبھارتی میڈیا کے مطابق دبنگ اسٹار کے بیان سے یہ تقویت ملتی ہے کہ’نو انٹری‘کے سیکوئل کی شوٹنگ جلد شروع ہونے والی ہے، بالی ووڈ ہدایت کار انیس بزمی دو ہزار پانچ میں ریلیزکی گئی فلم ’نو انٹری‘ کا سیکوئل ’نو انٹری میں انٹری‘ بنانے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم ‘نو انٹری’ سال دو ہزار پانچ میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور، فردین خان، لارا دتہ، ایشا دیول، سیلینا جیٹلی اور بپاشا باسو نے اہم کردار ادا کیے تھے، فلم ‘نو انٹری’ نے باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ‘نو انٹری میں انٹری’ میں سلمان خان کے علاوہ انیل کپور اور فردین خان نظر آئیں گے۔ ان تینوں کی جوڑی ‘نو انٹری’ میں بھی تھی۔

Comments

- Advertisement -