جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

بیمار صحافی کے علاج کا بیڑا سلمان خان نے اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: دنیا میں بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جو انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بیش بہا دولت ہونے کے باوجود بھی انسانیت کی خدمت کرنے سے کتراتے ہیں۔

مگر بالی وڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ انسانیت کی خدمت میں وہ کس قدر آگے ہیں۔

سلمان خان کو علم ہوا کہ لیلا وتی اسپتال میں ایک صحافی برین ہیمبرج کا شکار ہے، تو سلمان خان سے رہا نہ گیا اور انہوں نے اپنے چیریٹی ادارے بینگ ہیومن سے کہہ کر صحافی کے علاج کے لیے ایک لاکھ روپے بھجوا دیے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: اپنی زندگی کےبارے میں نہیں لکھ سکتا، سلمان خان

صحافی کے اہل خانہ اس کے علاج پر پہلے ہی 5 لاکھ روپے خرچ کرچکے تھے اور انہیں مزید پیسوں کی ضرورت تھی ایسے میں سلمان خان ان کی مدد کو آگے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سلمان خان کی یہ مدد صحافی کے کام آئے گی اور وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ دبنگ خان نے اس سے قبل بھی معروف کرکٹر یووراج سنگھ کی مالی مدد کی تھی جب وہ کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے۔ تب سلمان خان نے ایک اشتہار کی تمام رقم یووراج کے علاج کے لیے بھجوا دی تھی۔

سلمان خان نے گزشتہ دنوں سب سے زیادہ ٹیکس دے کر ریتھک روشن اور اکشے کمار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 8 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں