بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ورک آؤٹ کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
سلمان خان نے سوشل میڈیا پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے! اداکار دسمبر میں 60 سال کے ہو جائیں گے، انہوں نے سخت ورزش کے سیشن کے بعد تصاویر شیئر کیں۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ چھوڑنا پڑتا ہے، یہ بنا چھوڑے ہے۔‘
بھائی جان کی یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوگئی اور مداحوں کے ان کے نظم و ضبط اور عزم کی تعریف کی ہے۔
View this post on Instagram
دبنگ خان فی الحال بگ باس 19 میں میزبان کے فرائض انجام دے رہے ہیں جو کہ بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا رئیلٹی شو ہے۔
یہ پڑھیں: سلمان خان اور گووندا کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!
اس کے علاوہ وہ اپنی فلم ’بیٹل آف گلوان کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری کے فرائض اپوروا لاکھیا انجام دے رہے ہیں اور فلم 15 جون 2020 کے حقیقی زندگی کے واقعات سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔
اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ چترانگدا سنگھ ہیں جس کی کاسٹ کا باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے جب کہ مزید تفصیلات خفیہ ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


