The news is by your side.

Advertisement

دبئی شاپنگ مال میں سلمان خان کا مٹر گشت، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار سلمان خان شوبز مصروفیات ختم ہونے کے بعد دبئی میں شاپنگ کے لیے نکلے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سلمان خان اور دیگر بالی ووڈ اداکاروں نے دبنگ ٹور مکمل کرلیا جس کے بعد کترینہ کیف اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے انگلینڈ چلی گئیں جبکہ ٹائیگر زندہ ہے کے اداکار اور جیکولین فرنینڈس فراغت کے کچھ دن ایک ساتھ گزارنے کے لیے دبئی پہنچے۔

دو روز قبل بالی ووڈ اداکار خریداری کے لیے دبئی شاپنگ مال پہنچے جہاں وہ گھوم پھر رہے تھے تو اسی دوران کسی مداح نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ دبنگ خان وطن واپس آکر اپنی نئی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے جس میں اُن کے ساتھ پریانکا چوپڑا بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سیلفی سے انکار، سلمان کے مداحوں‌ کی کترینہ سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ سلمان خان، سوناکشی سنہا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، دیزی سمیت کئی اداکار ’دبنگ ٹورز‘ کے سلسلے میں دبئی ، امریکا، لندن اور پھر انگلینڈ گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف فلموں گانوں پر پرفارم کر کے شائقین کی داد سمیٹی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں