ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

سلمان خان نے عید سے متعلق اپنی روایت توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (20 مارچ 2026): بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان اور عید الفطر ایکد دوسرے گہرا تعلق اس لیے ہیں کہ اس تہوار پر ان کے مداح سینما گھروں کا رُخ کرتے ہیں، لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

انڈین میڈیا کے مطابق اس عید الفطر پر سلما خان کی کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہو رہی جس سے ان کا برسوں سے چلا آ رہا یہ سلسلہ اس بار ٹوٹ گیا۔

ایسا اس لیے ہوا کیونکہ گزشتہ سال ان کی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر بہتر کارکردگی نہ سکھا سکی حالانکہ اس فلم کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ فلمی صنعت کے کچھ حلقوں کا ماننا ہے کہ اسی وجہ سے اداکار نے اپنی روایت کے بارے میں دوبارہ سوچنے پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم ’تیرے نام‘ کی ری ریلیز کا اعلان

ایک ذریعے کے مطابق سلمان خان پروڈیوسر دل راجو اور ہدایت کار ومشی پڈی پلی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں تاکہ اپنے شیڈول کو اس طرح ترتیب دیں کہ عید 2027 میں فلم کی ریلیز ممکن ہو سکے۔

پروڈیوسر اور ہدایت کار کی جوڑی اس آپشن پر غور کر رہی ہے اور جلد ہی ایک مکمل پلان کے ساتھ سلمان خان سے دوبارہ رابطہ کرے گی۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پروجیکت ایک ایکشن فلم ہے جس میں جذباتی پہلو بھی شامل ہوں گے۔ اس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہو جائے گی جس میں بڑے پیمانے پر وی ایف ایکس کے کام کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں