ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

’مندر جا کر معافی مانگو یا۔۔۔‘: سلمان خان کو قتل کی ایک اور دھمکی ملی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر قتل کی دھمکی ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کو سلمان خان کے خلاف دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں اداکار کو دو آپشن دیے گئے کہ وہ معافی مانگیں یا پھر زندہ رہنے کیلیے 5 کروڑ روپے ادا کریں۔

ممبئی پولیس کے ٹریفک کنٹرول روم کو گزشتہ رات گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام سے واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں کہا گیا کہ اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں تو وہ ہمارے مندر جا کر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے دیں، اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو ہم اسے مار ڈالیں گے، ہمارا گینگ ابھی تک سرگرم ہے۔

- Advertisement -

دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ دھمکی آمیز پیغام لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے بھیجا گیا ہے تاہم پولیس نے کہا کہ اس بارے میں تحقیقات کر رہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پولیس دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے خلاف مقدمہ درج کر کے فون نمبر کو ٹریس کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران سُپر اسٹار کو جان سے مارنے کی یہ دوسری دھمکی ملی ہے۔ اس سے قبل ممبئی پولیس ٹریفک کنٹرول کو سلمان خان کے نام پیغام موصول ہوا تھا جس میں 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

پیغام بھیجنے والے ملزم نے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی۔

اس سے قبل 24 اکتوبر کو ممبئی پولیس نے جمشید پور سے ایک مشتبہ ملزم کو گرفتار کیا تھا جس نے سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر دھمکیاں دی تھیں اور 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں