The news is by your side.

Advertisement

سلمان خان کو مسلمان ہونے کی سزا دی گئی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد : خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے، انہیں مسلمان ہونے کی سزا دی گئی.

تفصیلات کے مطابق ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی شہرت یافتہ اداکار سلمان خان کو بھارتی عدالت نے اقلیت گروہ سے ہونے کی وجہ سے سزا دی۔

انہوں نے سلمان خان کو پانچ سال کی سزا سنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ امتیازی سلوک برتا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے مشہور فلمی اداکار کو ہرن کے شکار کرنے پر 20 سال بعد پانچ سال کی سزا سنانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بھارت میں انسانی خون سے زیادہ جانور کی اہمیت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی خون بالخصوص مسلمانوں کے خون کی کوئی اہمیت نہیں ہے، جہاں دلتوں، عیسائیوں کا خون معاف ہو وہاں ایک جانور کے شکار پر سزا دینا امتیازی سلوک ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر سلمان خان بھارت کی حکمرانوں کے ہم مذہب ہوتے تو انہیں سزا نہیں ہوتی، ان کا جرم ہرن کا شکار کرنا نہیں بلکہ مسلمان ہونا ہے۔


نایاب کالے ہرن کا شکار کیس، سلمان خان کو 5 سال قید کی سزا


Comments

comments

یہ بھی پڑھیں