جمعہ, ستمبر 11, 2026
اشتہار

سلمان خان کا ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر کو کرارا جواب

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ’سکندر‘ کی ناکامی میں مورد الزام ٹھہرانے پر ڈائریکٹر اے آر مروگا دوس کو کرارا جواب دے دیا۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ’سکندر‘ کے ہدایت کار اے آر مروگا داس پر طنزیہ انداز میں تالیاں بجائیں جبکہ فلمساز نے فلم کی باکس آفس میں ناکامی کے لیے ان کے رویے کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

سلمان خان کی فلم سکندر بڑے بجٹ پر بنائی گئی اور باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

حال ہی میں ہدایت کار مروگا داس نے سلمان خان کے اسٹار رویے کی طرف اشارہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں ہے، یہاں تک کہ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنا پڑتے ہیں کیونکہ وہ 8 بجے سیٹ پر آتے ہیں۔

اداکار نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب انہوں نے رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے حالیہ ایپی سوڈ میں فلمساز کے دعوؤں کا جواب دیا ہے۔

یہ پڑھیں: سلمان کی ’سکندر‘ کے ڈائریکٹر  نے فلم کی ناکامی پر خاموشی توڑ دی

کامیڈین روی گپتا نے اداکار سے ان فلموں سے متعلق پوچھا جس کا نہیں پچھتاوا ہے۔

جواب میں سلمان خان نے کہا کہ کوئی پچھتاوا ہیں ہے، نہ ہی سوریا ونشی اور نشچے جیسے پروجیکٹس کے لیے اور نہ ہی سکندر کے لیے کوئی پچھتاوا ہے۔

اداکار نے کہا کہ میں سیٹ پر رات 9 بجے جاتا تھا کیونکہ میری پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں، ڈائریکٹر صاحب کی فلم جو ابھی ریلیز ہوئی ہے اس کا ہیرو تو 6 بجے آتا تھا۔

واضح رہے کہ سکندر کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، انجینی دھون پرتیک ببر، شرمن جوسی اور ستیا راج شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں