جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

جاوید شیخ نے بیٹی کے ہمراہ سلمان خان سے ملاقات کا احوال بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بیٹی مومل کے ہمراہ بالی وڈ اسٹار سلمان خان سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کر دیا۔

جاوید شیخ نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اسٹار کے رویے کی تعریف کی اور بتایا کہ کیسے اتنے بڑے اداکار نے بیٹی کی معمولی سی خواہش پوری کرنے کیلیے انتظار کیا۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ مومل کے ساتھ لندن میں ایک ایوارڈ شو کے سلسلے میں موجود تھا، بیٹی نے کہا کہ سلمان خان بھی لندن میں موجود ہیں لہٰذا آپ اُن کو فون کر کے بتائیں کہ میں اُن کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتی ہوں، میں نے کہا کہ تم پاگل ہو کیا، میں کبھی فون نہیں کریں گا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میں ایک شاپنگ مال میں گیا جہاں ایک آؤٹ لیٹ میری نظر سلمان خان پر پڑی، میں اُن کے پاس گیا تو وہ بہت اچھے انداز میں مجھ سے ملے اور خیریت دریافت کی۔

’ملاقات میں مجھے مومل کی بات یاد آگئی تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ میری بیٹی اپنے دوستوں کے ہمراہ آپ کے ساتھ تصاویر بنوانا چاہتی ہے، آپ یہاں کتنی دیر کیلیے ہیں تاکہ اُس کو بلا لوں؟ سلمان خان نے جواب میں کہا کہ آپ بلا لیں میں انتظار کر لوں گا۔‘

جاوید شیخ نے کہا کہ بالی وڈ اسٹار نے بہت عزت دی ورنہ ان جیسا بڑا اداکار دو منٹ کیلیے بھی کہیں نہیں رکتا کیونکہ مداح پیچھے لگ جاتے ہیں۔

سینئر اداکار نے بتایا کہ جب میں نے مومل کو فون کر کے بتایا تو اس کے ہوش اُڑ گئے، وہ فوراً سے دوستوں کے ہمراہ مال پہنچی اور مجھے سے پوچھا کہ کہاں ہیں وہ؟ مومل اپنے دوستوں سے باتوں میں مصروف تھی کہ پیچھے سے سلمان خان نے آتے ہی کہا ’مومل‘ کہہ کر پکارا تو بیٹی کے ہوش اُڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ جب تک بیٹی شاپنگ مال نہیں پہنچی سلمان خان وقت گزارنے کیلیے مختلف آؤٹ لیٹ کا دورہ کرتے رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں