تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سلمان خان کی نئی فلم کی پہلی جھلک منظرعام پر آگئی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان ” کی پہلی جھلک شیئر کردی۔

سلمان خان کی نئی فلم "کسی کا بھائی کسی کی جان” کی ہدایت کاری کے فرائض فرحاد سمجی انجام دے رہے ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر خود سلمان خان ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان، پوجا ہیج اور شہناز گل اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جبکہ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم رواں سال 30 ستمبر کو بڑے پردے کی زینت بنے گی۔

ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان صحرا میں موٹر سائیکل چلا رہے ہیں اور پھر وہ اسی مقام پر ایکشن دکھاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کا نام پہلے "کبھی عید کبھی دیوالی” رکھا گیا تھا لیکن بعد میں اس کا نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا۔

تاہم اب سلمان خان کی جانب سے شیئر کردہ ٹیزر میں اس کا نام "کسی کا بھائی کسی کی جان” دکھایا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فلم اب اسی ٹائٹل کے ساتھ ریلیز ہوگی۔

Comments

- Advertisement -