منگل, جون 9, 2026
اشتہار

سلمان خان نے بغیر اجازت ویڈیو بنانے والے مداح کیساتھ کیا کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ مداح پر غصہ کرتے ہوئے نظر آئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ طویل عرصے بعد رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان کی تازہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی سکیورٹی ٹیم کے ہمراہ ایئرپورٹ موجود ہیں۔ اس دوران ایک مداح قریب آ کر سُپر اسٹار کے ساتھ اپنی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

سلمان خان نے مداح کی خوشی کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے ڈانٹ دیا اور ریکارڈنگ بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان کی سکیورٹی ٹیم نے نوجوان سے زبردستی ریکارڈنگ بند کروانے کی کوشش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amol Bilari (@amolbilari)

ویڈیو میں سُپر اسٹار کو ’اپنا فون بند کرو‘ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کی ہدایت پر رضاکارانہ طور پر ریکارڈ بند کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں