تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

سلمان خان کے لیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو صحافی کا فون چھیننے کے معاملے پر عدالت نے طلب کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی عدالت نے صحافی کا فون چھیننے کے واقعے پر اداکار سلمان خان کو محافظ سمیت آج طلب کیا جس پر اداکار ممبئی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔

سلمان خان نے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف طلبی کا نوٹس خارج کیا جائے جس پر سماعت جلد ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اداکار اور صحافی کے درمیان تنازع 24 اپریل 2019 میں ہوا تھا جب سلمان خان نے سائیکل پر سوار ہوتے ہوئے مبینہ طور پر ایک صحافی کا موبائل فون چھین لیا جو اس کی تصویر لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

اس کے بعد صحافی نے عدالت میں ‘نجی شکایت’ دائر کی کیونکہ مقامی پولیس نے مبینہ طور پر سلمان خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

صحافی نے الزام لگایا ہے کہ سلمان خان کے محافظوں کی اجازت کے بعد وہ تصویر بنا رہے تھے لیکن اسکے باوجود انہوں نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور اداکار نے میرا فون چھین لیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ کترینہ کیف اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، فلم آئندہ سال ریلیز اپریل میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

Comments

- Advertisement -