ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے بالآخر اپنی شادی نہ کرنے کے فیصلے پر کھل کر بات کرتے ہوئے انڈسٹری کی سب سے بڑی بحث کو ختم کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’کافی ود کرن‘ کے سیزن 9 کے پہلے اور افتتاحی ایپی سوڈ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے انہوں انکشاف کیا کہ شادی نہ کرنا ان کا اپنا ذاتی فیصلہ تھا۔
سلمان خان نے بتایا کہ کسی نے مجھے شادی کرنے سے نہیں روکا، میں نے خود اپنے آپ کو روکا ہے، یہ میرا اپنا فیصلہ تھا، لہٰذا، آپ یہ شکوہ نہیں کر سکتے کہ ‘میں یہی چاہتا تھا لیکن پوری دنیا میرے خلاف ہو گئی جس کی وجہ سے میں کسی کا ساتھی نہ بن سکا۔
اداکار نے کہا کہ وہ مستقبل میں والد بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ”لیکن ہاں، ایک دن بچے بھی اس تصویر میں آئیں گے۔”
کرن جوہر نے شو کے دوران جب اعتراف کیا کہ وہ بعض اوقات ساتھی کے بغیر خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں اور سلمان سے پوچھا کہ کیا وہ بھی ایسا محسوس کرتے ہیں، تو سلمان نے اس خیال سے اختلاف کیا۔
بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کو سائبر سیل کی آخری وارننگ
انہوں نے کرن جوہر سے کہا آپ کے پاس بچے ہیں، اور آپ کی والدہ بھی ہیں۔ آپ خوش قسمت ہیں۔ انسان اس وقت تنہا ہوتا ہے جب کوئی بھی اس کے ساتھ رہنا نہ چاہے، اور مجھے نہیں لگتا کہ میرے ساتھ ایسا ہے۔


