بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سلمان خان کے وارنٹ، تعمیل کیلیے خصوصی پولیس ٹیم بنانے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

(26 مارچ 2026): ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹس ریڈریسل کمیشن جے پور نے پولیس کو بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کو تیسرا قابل ضمانت وارنٹ پہنچانے کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

یہ اقدام راجشری پان مسالہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہار سے متعلق جاری کیس کے سلسلے میں اٹھایا گیا۔ کمیشن نے وارنٹ کی سختی سے تعمیل کروانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر سلمان خان 6 اپریل کو سماعت پر پیش نہ ہوئے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

کمیشن نے واضح کیا کہ اگر سلمان خان اور راجشری پان مسالہ کے حکام اس وارنٹ کا جواب دینے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے قریبی دوست کو بشنوئی گینگ کی دھمکی

کمیشن نے ڈی جی پی کو حکم دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جے پور پولیس کمشنر اور ڈپٹی کمشنر مل کر ایک ایسی خصوصی ٹاسک فورس بنائیں جو ممبئی جا کر ذاتی طور پر سلمان خان کو وارنٹ کی تعمیل کروا سکے۔

سلمان خان کے خلاف اس سے قبل 15 جنوری، 9 فروری اور 16 مارچ کو قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اسی طرح راجشری پان مسالہ کے ڈائریکٹرز راکیش کمار چوراسیہ اور دنیش کمار چوراسیہ کو بھی 11 فروری کو ایسے ہی وارنٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کمیشن نے نشاندہی کی کہ سلمان خان نے گمراہ کن اشتہارات پر پابندی سے متعلق عبوری ہدایات کی مسلسل خلاف ورزی کی ہے۔

پان مسالہ کیس یوگیندر سنگھ نامی شخص کی شکایت پر شروع کیا گیا تھا جنہوں نے متعلقہ فریقین پر تجارتی بددیانتی کا الزام لگاتے ہوئے مصنوعات کی فروخت پر پابندی اور سلمان خان کی جانب سے اس کی تشہیر بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں