بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

سلمان خان کی راجپال یادیو کے لیے کی گئی پوسٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی راجپال یادیو کی حمایت میں کی گئی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار راجپال یادیو کو حال ہی میں ایوارڈ شو میں طنزیہ جملے کا سامنا کرنا جس پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

ایوارڈ شو کے دوران میزبان نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’راجپال بھائی ڈالر اور روپے کی قدر جتنی بھی اوپر نیچے ہو، آپ کو اتنی ہی رقم واپس کرنی ہوگی جتنی ادھار لی ہے۔‘

پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد سلمان خان نے ایکس پر لکھا کہ ’راجپال بھائی آپ 30 سال سے کام کررہے ہو اور ہم سب نے آپ کے ساتھ بار بار کام کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ آپ کام میں مہارت رکھتے ہیں اور ایک خاص ویلیو لاتے ہیں، آپ کو بہت کام ملے گا اور اسی ڈالر ریٹ پر ملتا رہے گا۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ اور یہ یاد رکھنا کہ کبھی کبھار بہاؤ میں کچھ بات نکل جاتی ہے، اگر دینا ہی ہے تو دماغ میں رکھو اور دل سے کام کرو جب کہ ڈالر اوپر ہو یا نیچے، کیا فرق پڑتا ہے، دینا تو بھارت میں ہی ہے۔

جواب میں راجپال یادیو نے سلمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائی میرے 30 سال کے سفر کو سراہنے کے لیے بہت شکریہ، آپ ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی طرح راستہ دکھاتے آئے ہیں۔‘

واضح رہے کہ راجپال یادو حالیہ دنوں میں قانونی معاملے سے گزر رہے ہیں، اداکار کو 9 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں حال ہی میں تہاڑ جیل میں وقت گزارنا پڑا بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں