ریس3: دبنگ خان کی فلم پر تنقید

ممبئی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ ریلیز ہوگئی جسے مداحوں نے پسند کیا تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگئی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار کام کررہے ہیں۔
ایکشن تھرل پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سرانجام دیے، ریلیز سے قبل ہی ریس تھری کی ناظرین میں کافی حد تک مقبولیت حاصل کرلی تھی۔
دبنگ خان اس فلم میں انیل کپور کے بیٹے کا کردار ادا کررہے ہیں اُن کا مرکزی نام سکندر ہے، جسے بے حد ذہین اور چلاک دکھایا گیا ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ میرا کردار اور فلم میں موجود جذباتی مناظر دیکھ کر ہی ناظرین کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔
عوامی سطح پرفلم کو پہلے روز مقبولیت حاصل ہوئی تاہم سینماگھروں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے ریس تھری کو خاطر خواہ فلم قرار نہیں دیا۔
ترن آدھرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہدایت کار نے ایک اچھا موقع کھو دیا، فلم کافی مایوس کن ہے جس کے لیے صرف دو اسٹارز دیتا ہوں‘۔
#OneWordReview…#Race3: DISAPPOINTING.
Rating: ⭐️⭐️
All that glitters is not gold… Remo D’souza misses the golden opportunity! pic.twitter.com/xTpbO3tyYH
— taran adarsh (@taran_adarsh) June 15, 2018
ایک اور صارف نے فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی اچھی مووی نہیں‘
#OneWordReview…#Race3: DISAPPOINTING. Not Good Movie
Rating: ⭐️⭐️
— Er.Atul bhuriya (@iamAtulBhuriya) June 15, 2018
انیشا فیصل نے بھی فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے صرف ایک اسٹار بطور ریٹنگ دیا۔
#OneWordReview…#Race3: DISAPPOINTING.😶😂😂
Rating: ⭐️⭐️😄 🙂
Remo D’souza👎😷😁
— Màhī’ş FÁiSāŁ🙈❤ (@AnishaFaisal) June 15, 2018
سبھم کا کہنا تھا کہ ’یہ فلم جے ہو کی طرح ہے جسے دیکھ کر آپ صرف اپنا وقت ضائع کریں گے‘۔
اکشے کا کہنا تھا کہ ’ فلم میں سلمان خان نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ بے وقوفی کا کوئی علاج نہیں، میرے خیال میں یہ بات انہوں نے اُن لوگوں کے لیے کہی ہوگی جو ریس تھری دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو گئے‘۔
Salman khan says one dialogue in the movie ‘Bewafooki ka koi ilaz nai hai’ i guess it was meant for people like me who went to watch the movie. #Race3
— Akshay (@AkshayKatariyaa) June 15, 2018
#OneWordReview – #Race3 – Disaster-
Totally waste of time like #Jaiho This film is gonna be biggest flop of the year and i knew it @BeingSalmanKhan @Asli_Jacqueline @ShahDaisy25 @remodsouza @thedeol
— Shubham Sadh (@imsuperbstar) June 15, 2018
Race3: AVOID (another #OneWordReview) (extremely dull, boring and stupid movie) (Hope it FLOPS miserably so that Race 4 does not come out!) https://t.co/r5TOPTQVe6
— Guru (@KamathGurudutt) June 15, 2018
ایک اور صارف نے ہدایت کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ نے فلم کو ڈوبا دیا، اگر اداکاروں کا چناؤ درست ہوتا تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا.
Dear fans who are abusing me left , right & center for being honest, trust me folks i have been very kind & humble with my words while reviewing #RACE3 . Its an unbearable film, audience were walking out before climax. Sach ko accept karna sikhiye. Casting ne le duba is film ko.
— Sumit kadel (@SumitkadeI) June 15, 2018
واضح رہے کہ اس سے قبل ’ریس‘ سیریز کو 2 فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں تاہم ابتدائی دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان اس بار فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دبنگ خان مداحوں کے جذبات کو ریس دیتے نظر آئیں گے۔
ویڈیو دیکھیں: ریس تھری کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
قبل ازیں فلم کا 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی، ویڈیو کے زیادہ تر حصے میں بالی وڈ فلموں میں ایکشن کے کنگ سمجھے جانے والے سلمان خان نمایا ں نظر آئے تھے جبکہ دیگر کرداروں کو بھی ایکشن سے بھرپورمناظر میں دکھا یا گیا تھا۔
بالی ووڈ اداکار بوبی دیول طویل عرصے بعد کسی بلاک بسٹر فلم میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں، علاوہ ازیں فلم ’ریس تھری‘ جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔