سلمان خان شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے -
The news is by your side.

Advertisement

سلمان خان شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے

ممبئی:بالی ووڈ اسٹار سلمان خان رات گئے شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے گھر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اور شاہ رخ خان کے درمیان ایک مرتبہ پھر دوستی مضبوط ہوتی دکھائی دے رہی ہے، سلمان خان شاہ رخ خان کو 50ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے انکے گھر پہنچ گئے۔

اس موقع پر شاہ رخ خان نے سلمان خان کے ساتھ لی گئی تصاویر ٹویٹر پر بھی شیئر کی۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ہم تینوں خانز میں سے سب سے پہلے عامر خان بالی ووڈ انڈسٹری میں آئے انکے پیچھے میں اور میرے بعد شاہ رخ خان آئے، سلمان خان کی جانب سے 2نومبر کو سالگرہ کے دن ٹویٹر پر بھی شاہ رخ خان کی صحت اور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا.

سلمان خان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی پروموشن میں مصروف ہے جبکہ کنگ خان ”دل والے “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں