سلمان خان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی katrina sis
The news is by your side.

Advertisement

سلمان راضی، کترینہ کے بعد اب بہن بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کترینہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے اُن کی بہن کو بھی فلموں میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ اداکارؤں کو متعارف کروایا، سلمان خان صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ کئی غیر ملکی خواتین کو بھی فلم اسکرین پر متعارف کرواچکے ہیں۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ بات مشہور ہے کہ دبنگ خان جس لڑکی کو بھی متعارف کروائیں اُس کا مستقبل بہت روشن ہوتا ہے کیونکہ اس سے قبل وہ کترینہ کیف، زرین خان، سوناکشی سنہا سمیت دیگر اداکارؤں کو متعارف کرواچکے ہیں۔

سلمان خان کی قریبی اور پرانی دوست کترینہ کیف دبنگ خان سے اپنی بہن ازابیل کو فلم انڈسٹری میں لانے کی متعدد بار درخواست کرچکی تھیں تاہم اس پر اداکار نے کوئی جواب نہیں دیا تھا مگر اب اطلاعات ہیں کہ سلمان خان نے بی ٹاؤن گرل کی درخواست کو منظور کرلیا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ  سلمان خان نے پروڈیوسر سے سفارش کی جس کو منظور کرتے ہوئے ٹی سیریز کے بینر تلے بننے والی فلم میں ازابیل کو سورج پنچولی کے مدمقابل کردار ادا کرنے کی اجازت مل گئی۔

اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سورج پنچولی کے ساتھ بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کو مرکزی کردار ادا کرنا تھا تاہم اب ازابیل اس فلم سے اپنا ڈبیو کریں گی۔

ازابیل کیف ماڈلنگ کی دنیا میں چار برس قبل قدم رکھ چکی ہیں تاہم وہ فلم نگری کے میدان میں کودنے کے لیے کسی اچھے سہارے کی تلاش میں تھیں جو انہیں بالاآخر سلمان خان کی صورت میں مل گیا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ کئی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرچکی ہیں اور وہ ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں بھی دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں