بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بچپن میں اسکول سے نکالے جانے کی کہانی بیان کردی۔
سلمان خان کا شمار ان سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کا حصہ لیکن کسی زمانے میں ان کی زندگی بھی مسائل میں گھری تھی اور مالی مشکلات کی وجہ سے انہیں اسکول سے بھی باہر نکالا گیا۔
حال ہی میں سلمان اور عامر خان نے کاجول اور روینہ ٹنڈن کے ٹی وی شو میں شرکت کی اور اس دوران زندگی میں پیش آئی مشکلات کا تذکرہ کیا۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ دونوں اسٹارز نے ایک ہی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔
اداکار نے بتایا کہ میں اس اسکول میں چوتھی جماعت تک تھا اور اس کے بعد مجھے وہاں سے فیس ادا نہ کرنے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔
دبنگ خان نے بتایا کہ وہ ایک دوست کے ساتھ دوڑ رہے تھے اور جلدی میں تھے ایسے میں وہ پھنس گئے اور گرگئے جس کے نتیجے میں دانت ٹوٹ گئے۔ اسکول کی انتظامیہ نے جان بوجھ کر اس واقعے کو غلط انداز میں اٹھایا اور انہیں مشکل میں پھنسا دیا۔
یہ پڑھیں: شادی کے لیے سنجیدہ نہیں مگر باپ بننے پر غور کر رہا ہوں، سلمان خان
انہوں نے کہا کہ اسکول کی انتظامیہ نے انہیں فیس ڈیفالٹر کی فہرست میں شامل کردیا تھا اور اس موقع پر عامر خان نے بھی تسلیم کیا کہ ان کے والدین کو بھی اسکول کی فیس ادا کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
سلمان خان نے بتایا کہ میں اس وقت گریڈ فور میں تھا اور مجھے سزا دے کر باہر نکال دیا گیا تو والد (سلیم خان) نے پوچھا کہ اس نے کیا کیا ہے تو ٹیچر نے جواب دیا کہ یہ بچے کی غلطی نہیں ہے بلکہ آپ غلطی ہے، جس پر والد نے پوچھا کہ میں نے کیا غلطی کی ہے۔
ٹیچر نے بتایا کہ آپ بچے کی فیس ادا نہیں کر رہے ہیں جو بقایا ہے اور وقت پر نہیں دیتے اس لیے ہم ان کو باہر نکال دیتے ہیں، جبکہ والد نے جواب دیا کہ پھر تو آپ لوگوں کو چاہیے مجھے وہاں کھڑے ہونے کی سزا دیں۔
سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اس کے بعد میرے والد پرنسپل کے پاس گئے اور فیس کی ادائیگی کے لیے جو کرسکتے تھے کیا لیکن دو ہفتے بعد یہی واقعہ دوبارہ پیش آیا اور انہوں نے مجھے اسکول سے باہر نکال دیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


