پیر, جون 8, 2026
اشتہار

’جب سلمان خان کی 80 فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے پر ڈیڑھ منٹ تک سانس رک گئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران 80 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگائی تو ڈیڑھ منٹ تک سانس رک گئی تھی۔

سنجے دت کے بعد 1990 کی دہائی کے اوائل میں اگر کوئی اداکار اپنی جسمانی ساخت کے لیے مشہور تھا تو وہ سلمان خان تھے، برسوں کے دوران اداکار نے فٹنس اور باڈی بلڈنگ پر خصوصی توجہ دی یہاں تک کہ کئی نئے آنے والوں کو تربیت بھی دی ہے۔

تاہم حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے فلموں میں کیے گئے کچھ خطرناک اسٹنٹس کے بارے میں بات کی ہے جس کی وجہ سے ان کی جان نکلنے لگی۔

اداکار نے خطرناک اسٹنٹ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’80 فٹ بلند پہاڑ تھا جب میں نے اسے نیچے سے دیکھا تو سوچا کہ میں یہ چھلانگ لگا سکتا ہوں، چھلانگ لگانے کے لیے یہ جمپ اونچی تھی انہوں نے میرے لیے تین پرت والے ڈبوں اور اوپر ایک گدا لگادیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وہاں سے اوپر پہنچ کر دیکھا اور پھر کودنے کا فیصلہ کیا۔

سلمان خان کی ’ماتروبھومی‘ کو ’سینیٹائز‘ کردیا گیا

سلمان نے اعتراف کیا کہ اونچائی دیکھ کر وہ ابتدائی طور پر چھلانگ لگانے کی کوشش نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن آگے بڑھے کیونکہ دیکھنے کے لیے کافی ہجوم پہلے ہی جمع تھا تو پھر نیچے جا کر یہ کہنا کہ میں یہ چھلانگ نہیں لگاؤں گا، میری انا کے لیے بہت برا ثابت ہوتا۔

اداکار نے کہا کہ میں نے خود سے کہا کہ مجھے یہ کلیئر کرنا ہے اور مجھے معلوم تھا کہ ڈبے کہیں نیچے ہیں، جب میں نے ڈبوں کو اوپر سے دیکھا تو ایسا لگ رہا تھا کہ ایک ماچس کی ڈبیا ہے میں نے اس سے چھلانگ لگائی اس دوران تقریباً ڈیڑھ منٹ تک سانس نہیں لے سکا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں