تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی، معافی مانگنے کا مطالبہ

گلوکار سدھو موسنے والا کے قتل میں گرفتار گینگسٹر لارنس بشنوئی نے ایک بار پھر سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گینگسٹر لارنس بشنوئی نے کہا ہے کہ جب وہ چھوٹا تھا تو سلمان خان نے شکار کے دوران کالے ہرن کو مار ڈالا جس کی بشنوئی برادری پوجا کرتی ہے، سلمان نے کالے ہرن کا شکار کرکے برادری کی توہین کی اگر وہ اگر وہ معافی نہیں مانگیں گے تو نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں۔

لارنس بشنوئی نے کہا کہ سلمان خان نے ہماری برادری کو نیچا دکھایا ہے۔ ہم ان کی انا توڑ دیں گے۔

گینگسٹر کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سلمان ہماری برادری سے معافی مانگیں۔ سلمان کو ہماری برادری کے مندر جمبھیشور جی کے سامنے معافی مانگنی چاہے، اگر ہمارے لوگ انہیں معاف کر دیں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ 1998 میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے راجستھان کے جنگلات میں کالے ہرن کا شکار کیا تھا۔ سلمان کے علاوہ سیف علی خان، سونالی بیندرے، تبو اور نیلم کوٹھاری بھی ملزم تھے۔
سلمان خان کو اس کے لیے جودھ پور کی عدالت نے 5 سال کی سزا بھی سنائی تھی۔

سلمان کی آنے والی فلموں میں کسی کا بھائی کسی کی جان اور ٹائیگر تھری شامل ہیں جبکہ وہ شاہ رخ کی کامیاب فلم پٹھان میں بطور مہمان اداکار شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -