(19 جولائی 2026): بولی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی حالیہ عوامی جھلک نے ان کے مداحوں سمیت ہر کسی کو تشویش میں مبتلا کر دیا کہ آیا وہ کسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں ان کی نمایاں طور پر بدلی ہوئی ظاہری شکل نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔
افتتاحی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی کمزور جسمانی حالت پر ردعمل دینا شروع کیا، اور کئی صارفین نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
Salman Khan has aged. He is 60.
Time never stops for anyone. No matter how iconic someone is, time eventually catches up. pic.twitter.com/UHvWgZjoMz
— Pakchikpak Raja Babu (@HaramiParindey) July 19, 2026
ایک صارف نے لکھا کہ وہ بیمار لگ رہے ہیں۔ دوسرے نے لکھا کہ میرا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ سلمان خان کے ساتھ کچھ بہت بُرا ہو رہا ہے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سلمان خان کو کیا ہوا ہے؟ پہلے تو مجھے لگا کہ یہ وہ نہیں ہیں، لیکن پھر میں نے وہاں ان کے باڈی گارڈ کو بھی دیکھا، وہ دھرمیندر کی طرح بوڑھے ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’عامر خان شادیاں کرتے رہیں گے‘: سلمان خان نے ایسا کیوں کہا تھا؟
ایک طویل پوسٹ میں لکھا گیا کہ یہ دیکھ کر واقعی دکھ ہوتا ہے، آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اپنی آنکھوں سے کتنے تھکے ہوئے اور علیل دکھائی دے رہے ہیں، فلم میں بھائی اکیلے 50 لوگوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں لیکن اس وقت ان کو دیکھیں، ان کا وہ رعب بالکل ختم ہو چکا ہے اور ان کی صحت واضح طور پر ان کا ساتھ چھوڑ رہی ہے۔
واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم Maatrubhumi کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں۔


