بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر خاموشی توڑ دی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار سلمان خان نے اپنی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر جواب منفرد اور مزاحیہ انداز میں دیا ہے۔
انہوں نے اسٹائلش بلیک اینڈ وائٹ تصاویر شیئر کیں جس نے فوراً ہی مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
سلمان خان ڈارک کیژول لباس اور کاؤ بوائے ہیٹ پہنے کافی پرسکون دکھائی دے رہے ہیں اور انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ لوگوں کی طبیعت کیسی ہے؟‘
View this post on Instagram
واضح رہے کہ گزشتہ روز سلمان خان کو ایک تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا جہاں ان کی نمایاں طور پر بدلی ہوئی ظاہری شکل نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی تھی۔
افتتاحی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد مداحوں نے ان کی کمزور جسمانی حالت پر ردعمل دینا شروع کیا، اور کئی صارفین نے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
Salman Khan has aged. He is 60.
Time never stops for anyone. No matter how iconic someone is, time eventually catches up. pic.twitter.com/UHvWgZjoMz
— Pakchikpak Raja Babu (@HaramiParindey) July 19, 2026
ایک صارف نے لکھا تھا کہ وہ بیمار لگ رہے ہیں۔ دوسرے نے لکھا کہ میرا ہیرو بوڑھا ہو رہا ہے۔ ایک اور پوسٹ میں کہا گیا کہ سلمان خان کے ساتھ کچھ بہت بُرا ہو رہا ہے۔
Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip
ایک صارف نے تبصرہ کیا تھا کہ اداکار کو کیا ہوا ہے؟ پہلے تو مجھے لگا کہ یہ وہ نہیں ہیں، لیکن پھر میں نے وہاں ان کے باڈی گارڈ کو بھی دیکھا، وہ دھرمیندر کی طرح بوڑھے ہو رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سلمان خان اس وقت اپنی آنے والی فلم ماتروبھومی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کی ہدایتکاری اپوروا لاکھیا کر رہے ہیں۔


