بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان نے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا ہے جسے انہوں نے ’خودکشی کی بیماری‘ قرار دیا ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پرائم ویڈیو کے چیٹ شو "ٹو مچ ود کاجل اینڈ ٹوئنکل” میں عامر خان کے ہمراہ شریک ہوئے، اس دوران انہوں نے ٹرائی جیمینل نیورالجیا کے ساتھ اپنی طویل جدوجہد کے بارے میں بات کی جسے سن کو کاجل بھی رو پڑیں۔
سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ تین سنگین اعصابی بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں ٹرائی جیمینل نیورالجیا (Trigeminal Neuralgia)، برین اینیورزم (Brain Aneurysm) اور اے وی ایم (Arteriovenous Malformation) شامل ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ زندگی گزار رہے ہیں۔
سلمان خان نے ٹرائی جیمینل نیورالجیا کو ’خودکشی کی بیماری‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ایسا ناقابلِ برداشت درد ہوتا ہے کہ شاید کوئی یہ بھی نہ چاہے کہ اس کے دشمن کو ہو۔
✨ Salman Khan opened up about his struggle with the rare condition Trigeminal Neuralgia a disease also known as the “suicide disease” because of the unbearable facial pain it causes pic.twitter.com/wMJt4z7xGA
— Ansari Zaid (@SalluZaid1595) September 25, 2025
اداکار نے کہا کہ "آپ کو اس کے ساتھ جینا سیکھنا پڑتا ہے، بہت سے لوگ بائی پاس سرجری، دل کے مسائل اور دیگر بیماریوں سے نمٹ رہے ہیں لیکن جب مجھے ٹرائی جیمنل نیورلجیا ہوا تو اس کا درد اتنا شدید تھا کہ میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ یہ میرے کسی بدترین دشمن کو بھی ہو۔
بالی ووڈ کے سلو بھائی نے کہا کہ میں نے ساڑھے سات سال تک اسے برداشت کیا۔ درد ہر 4-5 منٹ ہوتا تھا، بات کرتے کرتے اچانک بجلی کے جھٹکوں جیسا درد اٹھتا تھا۔
اداکار نے بتایا کہ سادہ کھانا کھانا بھی ایک چیلنج بن گیا تھا، مجھے ناشتہ مکمل کرنے میں ڈیڑھ گھنٹہ لگتا تھا، میں آملیٹ بھی نہیں چبا سکتا، کئی سال تکلیف برداشت کرنے کے بعد میں نے گاما نائف سرجری کروائی جس کے بعد مجھے کچھ حد تک سکون ملا۔
ابتدائی طور پر، بہت سے لوگوں نے سمجھا کہ میرا مسئلہ دانتوں سے متعلق ہے، میں تقریباً 750 ملی گرام پین کلرز لیتا تھا اور اس کے باوجود آرام نہیں ملتا تھا۔ انہوں نے سمجھا کہ یہ دانتوں کا مسئلہ ہے۔ میں سے پوچھا گیا کہ درد کب کم ہوتا ہے۔ میں نے بتایا کہ ایک یا دو ڈرنک کے بعد درد کچھ کم ہوتا تھا، لیکن یہ پھر سے اسی شدت کے ساتھ درد ہوتا تھا تب مجھے معلوم ہوا کہ یہ اعصابی مسئلہ ہے۔”
سلمان خان نے بتایا کہ کئی سال تکلیف برداشت کرنے کے بعد انہوں نے گاما نائف سرجری کروائی جس کے بعد انہیں کچھ حد تک سکون ملا، انہوں نے وضاحت کی کہ گاما نائف سرجری کے دوران مریض کے چہرے پر 7 سے 8 گھنٹے تک پیچ فِکس کیے جاتے ہیں، مریض کو لیٹنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور پھر گاما نائف کے ذریعے یہ عمل مکمل کیا جاتا ہے۔
اداکار کے مطابق انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اس طریقۂ کار سے ان کے درد میں صرف 20 سے 30 فیصد کمی آئے گی، لیکن معجزانہ طور پر اس علاج نے ان کا درد مکمل طور پر ختم کر دیا۔
ٹرائی جیمینل نیورالجیا
ٹرائی جیمینل نیورالجیا ایک ایسی بیماری ہے جس میں چہرے کی ایک جانب آنکھوں کے اوپر سے لے کر گردن تک شدید درد ہوتا ہے، اس مرض میں نیورونز درست کام نہیں کرتے، جس کی وجہ سے بجلی کے جھٹکوں جیسا درد محسوس ہوتا ہے جو ایک سے پانچ منٹ تک جاری رہ سکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


