The news is by your side.

Advertisement

سلمان خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ خان سلمان خان کا آئٹم نمبر میں ہوں ہیرو تیرا کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

بالی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم میں تیرا ہیرو کیلئے اپنی آواز میں گیت ریکارڈ کراکے دھوم مچادی ۔

بالی ووڈ فلم کک میں سب کو ہینگ اوور کروانے والے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک بار پھر آنے والی نئی فلم ’ہیرو‘ کے لئے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کروایا ہے۔ جبکہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والے صارفین کی تعداد پچاس لاکھ سے زائد ہوگئی۔

 فلم “ہیرو” ہدایت کار سبھاش گھئی کی 1983 کی فلم کا ری میک ہے، اس فلم میں دو نئے اداکار سورج پنچھولی اور اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیا شیٹھی نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق ’ہیرو‘ کا پہلا کٹ دیکھنے کے بعد سلمان سے رہا نہ گیا اور انھوں نے اُسی رات فلم کے لیے اپنی آواز میں گانا ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سلمان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے اس گانے کا ٹائٹل “میں ہوں تیرا ہیرو”رکھا گیا ہے جسے میوزک ڈائریکٹر امل ملک نے کمپوز کیا ہے، فلم ”ہیرو” ایک رومانوی کہانی پر مبنی ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں