ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

سلمان خان اور سنجے دت کے مداحوں کے لیے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنجے دت اور سلمان خان کے لیے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اداکار 12 سال بعد ایک ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان اور سنجے دت نے آخری مرتبہ فلم ’سن آف سردار‘ میں دکھائی دیے تھے جہاں سنجے دت نے مرکزی کردار نبھایا تھا جبکہ دبنگ خان ایک گانے میں شامل تھے۔

تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ایک ساتھ ایک گانے میں نظر آئیں گے۔

گانا گلوکار اے پی ڈھلون کی میوزک ویڈیو میں شامل ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت اس سے قبل فلم ’ساجن‘ اور ’چل میرے بھائی‘۔ ’یہ ہے جلوہ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت رئیلٹی شو بگ باس سیزن فائیو کی میزبانی بھی کرچکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں