ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے دیا جائے۔
سپراسٹار سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر
خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نےشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کےساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔
شالینی ٹھاکرے نےتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی تھی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہندو انتہا پسند تنظیم ایم این ایس نے پاکستانی اداکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی تھی۔