بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان ریاض سیزن 2025 کے جوائے فورم میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے ایکس پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ معروف اداکار سلمان خان ریاض سیزن 2025 میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے ہیں۔
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سلمان خان نے لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں جوائے فورم میں اظہار خیال کروں گا، آئیے کہ تقریب کو ایک متاثرکن اور ناقابلِ فراموش ایونٹ بناتے ہیں۔ فورم میں آپ سے ملاقات ہوگی۔
سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کا شاندار آغاز
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ریاض سیزن 2021 میں سلمان خان شریک ہوچکے ہیں، 2022 میں انہیں ’پرسنیلٹی آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
گزشتہ شب بلیوارڈ سٹی کے ایس ای ایف ارینا میں جوائے فورم 2025 کا آغاز ہوا جہاں عالمی رہنما، کھلاڑی، اداکار، تخلیق کار اور فیصلہ ساز جمع ہوئے تاکہ تفریح کے مستقبل اور سعودی عرب کے اس شعبے میں بڑھتے ہوئے کردار پر تبادلہ خیال کریں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


