تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلمان خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، عدالت طلب

ممبئی: بالی وڈ کے ”دبنگ“ سلمان خان اکثر قانونی معاملات میں کسی نہ کسی وجہ سے الجھے رہتے ہیں اور ایکک مرتبہ پھر عدالت نے انہیں طلب کرلیا ہے۔

”ٹائمز آف انڈیا“ کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے خلاف ایک کیس کی سنوائی شروع ہوئی ہے اور یہ کیس ان کے محافظ کی جانب سے ایک نیوز چینل کے صحافی پر تشدد کے حوالے سے ہے۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق اندھیری میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کورٹ نے سلمان خان اور محافظ محمد نواز اقبال کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ دونوں کو 5 اپریل کو کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے پاس متاثرہ صحافی کا بیان، پولیس کی رپورٹ اور دیگر بیانات موجود ہیں۔

”ہندوستان ٹائمز“ کی رپورٹ کے مطابق میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ تحقیقات کے لیے ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کو سونپا گیا تھا، پولیس نے بتایا کہ دفعہ 504 اور 506 کے تحت ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور محافظ نے اپریل 2019 میں نیوز ٹی وی کے صحافی اشوک پانڈے پر تشدد کیا تھا۔ صحافی نے اداکار سڑک پر جاتے ہوئے ویڈیو بنائی تھی۔ سلمان خان نے طیش میں آ کر اپنے محافظ کو صحافی پر تشدد کرنے کا حکم دیا۔

اشوک پانڈے نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمان خان کے محافظ نے ان پر تشدد کیا اور ان کا موبائل فون بھی توڑ دیا۔

Comments

- Advertisement -