The news is by your side.

Advertisement

بالی ووڈ کے دبنگ خان نے اپنے ہی ڈانس اسٹیپ سکھائے

ممبئی: بالی ووڈ فلم جڑواں 2 کے مشہور گانے چلتی ہے کیا نو سے گیارہ میں سلمان خان نے فلم کی کاسٹ کو ڈانس سکھایا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز ڈیوڈ دھون 1997 میں بنائی جانے والی فلم جڑواں کا دوسرا پارٹ تیار کیا جس میں ورون دھون اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

سن 1997 میں بننے والی فلم جڑواں میں سلمان خان نے اداکاری کی تھی، اس فلم کا ایک گانے ’چلتی ہے کیا نو سے گیارہ‘ کو مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا اور آج بھی یہ گیت ہرزدِ عام ہے اس لیے فلم آج بھی باکس آفس پر راج کررہی ہے۔

پرانی ویڈیو دیکھیں

بالی ووڈ پروڈیوسر ساجد نادے والا کی اس فلم میں سلمان خان کا کردار ورون دھون نے خوبصورتی سے ادا کیا، اس فلم میں مشہور گیت چلتی ہے کیا نو سے گیارہ شامل کیا گیا جس کے اسٹیپ سکھانے کے لیے دبنگ خان کی خدمات حاصل کی گئیں۔

سلمان خان فلم کے سیٹ پر پہنچے اور انہوں نے دھون کو ڈانس سکھایا، اس دوران دبنگ خان کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی گئی جسے بعد میں انٹرنیٹ پر شیئر کیا گیا، مداحوں نے بالی ووڈ کے سلطان کو اس انداز میں دیکھ کر خوب سراہا۔

حالیہ ویڈیو دیکھیں

یاد رہے کہ فلم جڑواں 2 گزشتہ ماہ ستمبر کی 29 تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی جسے مداحوں نے بے حد سراہا اور 10 روز میں یہ فلم 100 کروڑ سے زائد بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں