تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سلمان خان دھمکی کیس: ملزمان کے لئے بُری خبر

ممبئی: بدنام زمانہ لارینس بشنوئی گینگ کی جانب سے بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو دی جانے والی دھکمی سے متعلق کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو رواں سال جون میں قتل کرنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس پر مہاراشٹر حکومت نے فوری ایکشن لیا اور دونوں شخصیات کی سیکورٹی بڑھادی گئی۔

بعد ازاں سلمان خان کی مدعیت میں باندرہ تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا،اب یہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ کیس کو کرائم برانچ کو منتقل کردیا گیا ہے۔ اب کرائم برانچ کی ٹیم دہلی جا کر گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کرنے سے پہلے بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سپر اسٹار سلمان خان کو مارنے کا پلان بی تیار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس پورے پلان کی ذمہ داری گولڈی برار اور لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹر کپل پنڈت کو سونپی گئی تھی، کپل پنڈت کو حال ہی میں بھارت نیپال سرحد کے قریب سے گرفتار کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کو قتل کرنے کا مبینہ پلان بی سامنے آگیا

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل پنڈت، سنتوش جادھو اور کچھ دوسرے شوٹر ممبئی کے علاقے میں پنول میں کرائے کے کمرے میں رہنے آئے تھے، کیونکہ سلمان خان کا فارم ہاؤس پنول میں ہی ہے۔

سلمان خان کو مارنے کے لئے شوٹرز نے فارم ہاؤس کے راستے میں ریکی کے لئے ایک کمرہ کرائے پر لیا تھا جس میں انہوں نے ڈیڑھ ماہ قیام کیا، یہ تمام شوٹرز جدید اسلحے سے لیس تھے۔

Comments

- Advertisement -