تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی، گینگسٹر لارنس کا بیان آگیا

ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد گینگسٹر لارنس بشنوئی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق سلمان خان اور والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ابتدائی تحقیقات میں گینگسٹر لارنس کا نام سامنے آیا تھا۔

لارنس بشنوئی پہلے ہی آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کیس میں شامل تفتیش ہیں۔ ممبئی پولیس نے جب ان سے سلمان خان اور سلیم خان کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی سے متعلق دریافت کیا تو گینگسٹر نے انکار کر دیا۔

سلمان خان اور والد کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکی موصول

اس نے کہا کہ میں نے اداکاروں کو دھمکی نہیں دی اور اس متعلق مجھے کوئی علم بھی نہیں ہے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق پولیس ملزم سے اس متعلق ایک بار پھر تفتیش کرے گی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز سلمان خان اور سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ باندرہ پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف دھمکی دینے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی تھی۔

ایک پولیس آفیسر نے بتایا تھا کہ سلیم خان روزانہ اپنے محافظوں کے ہمراہ واک کے لیے جاتے ہیں، واک کے بعد وہ ایک مخصوص بينچ پر کچھ دیر کے لیے آرام کرتے ہیں۔

دھمکی ملنے کے بعد سلمان خان سے بھائیوں کا اظہار یکجہتی

آفیسر کا کہنا تھا کہ سلیم خان کے ایک محافظ کو بینچ کے پاس ایک پرچی ملی جو اس نے اداکار کو دی، پرچی میں لکھا تھا کہ ”آپ کا سدھو موسے والا جیسا حال کر دوں گا۔“

گزشتہ ماہ ریاست پنجاب کی ڈسٹرک مانسہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو قتل کر دیا تھا۔ حادثے کے وقت وہ اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -