تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

ول اسمتھ کے کامیڈین کو تھپڑ مارنے پر سلمان خان بھی بول پڑے

گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران امریکی اداکار ول اسمتھ نے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا، اداکار نے تھپڑ مارنے پر معافی بھی مانگ لی۔

امریکی اداکار ول اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے کے معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے ردعمل سامنے آرہا ہے وہیں دبنگ خان بھی معاملے پر بول پڑے۔

ایک تقریب کے دوران سلمان خان ان سے پوچھا گیا کہ کیا میزبان کو اسٹیج پرمحتاط ہوکر مذاق کرنا چاہیے؟

دبنگ خان نے نے جواب دیا کہ ’بگ باس‘ اور ’دس کا دم‘ سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکا ہوں بطور میزبان حاضرین کیلئے حساس ہونا اچھی بات ہے لیکن مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ول اسمتھ نے تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی

سلمان نے مزید کہا کہ شوز کے دوران نامناسب واقعات ہوتے رہتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی بھی ہوتی ہے جس کا اظہار شوز کے دوران بھی کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کبھی بھی حد سے تجاوز نہیں کرتا اور رویہ ہمیشہ ٹھیک رکھتا ہوں، آخرکار فریقین کو سمجھ آجاتا ہے کہ گھر میں رہتے ہوئے صبراور تحمل سے کام لینا ہے اور کارکردگی دکھانی ہے۔

Comments

- Advertisement -