ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

شادی کے لیے سنجیدہ نہیں مگر باپ بننے پر غور کر رہا ہوں، سلمان خان

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے سنجیدہ نہیں مگر باپ بننے پر غور کر رہا ہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور عامر خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کے شو ’ٹو مچ‘ میں ایک ساتھ شرکت کی۔

بھارت کے دبنگ اداکار سلمان خان اور عامر خان نے کاجول اور ٹوئنکل کھنہ کے شو ’ٹو مچ‘ کے پہلے ایپیسوڈ میں کھل کر اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر بات کی۔

سلمان خان سے ان کی دوستی کیسے ہوئی تھی؟ اس حوالے سے عامر خان نے بتایا ہے کہ میرے خیال میں یہ تب ہوا جب میں رینا سے اپنی طلاق کے مرحلے سے گزر رہا تھا۔

عامر خان کا دبنگ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو یاد ہے؟ آپ رات کے کھانے پر آئے تھے اور تب ہی آپ کا اور میرا پہلی بار صحیح معنوں میں رابطہ ہوا تھا، کیونکہ اس سے پہلے مجھے محسوس ہوتا تھا کہ بھائی وقت پر نہیں آتا، کیوں کہ ہمیں فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کی شوٹنگ کے دوران اکثر ان مسائل سے گزرنا پڑا تھا۔

سلمان خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب ایک ساتھی دوسرے ساتھی سے زیادہ آگے بڑھنے لگے تو وہیں سے اختلافات کا آغاز ہوجاتا ہے، وہیں سے عدم تحفظ آ جاتا ہے، دونوں کو ایک ساتھ بڑھنا چاہیے، ایک دوسرے پر بوجھ ڈالنا بند کرنا چاہیے۔

اگر پیسہ کمایا ہے تو لوٹ کر نہیں کمایا، اکشے کمار

عامر خان نے سلمان خان سے ان کے تعلقات کے بارے میں سوال کیا تو سلمان خان کہا کہ اس حوالے سے اگر کسی کو الزام دینا ہے تو وہ میں ہوں۔دبنگ خان نے کہا کہ وہ شادی نہ بھی کریں لیکن بچوں کو لے کر سنجیدہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کاجول اور ٹوئنکل کے ساتھ ٹو مچ کا پہلا ایپیسوڈ آج جمعرات (25 ستمبر کو) نشر کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں