جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

سلمان خان کے قریبی دوست کو بشنوئی گینگ نے دھمکی دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے قریبی دوست کو بشنوئی گینگ کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کے قریبی دوست کو دی جانے والی دھمکی آمیز ای میل مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سلمان خان کے قریبی دوست فلم انڈسٹری سے ہی وابستہ ہیں۔

ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم برانچ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، حکام متعدد مشہور شخصیات کے گھروں کے قریب مشتبہ افراد کے موبائل لوکیشنز کا سراغ لگا رہے ہیں۔

یہ پڑھیں: رنویر سنگھ کو دھمکی آمیز پیغام موصول، گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی

تاہم سلمان خان یا متعلقہ فرد کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ چند روز قبل رنویر سنگھ کو بذریعہ واٹس ایپ وائس نوٹ دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں نامعلوم ملزم نے ان سے کروڑوں روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

دھمکی ملنے کے بعد رنویر سنگھ نے ممبئی پولیس کو مطلع کیا جس کے فوراً بعد ان کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ نامعلوم ملزم نے اپنا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے بتایا۔

نامور فلمساز روہت شیٹی کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کی ذمہ داری بھی لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں