منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

سلمان خان کے والد سلیم خان آئی سی یو منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے۔ انہیں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان کی طبیعت کی خرابی سے متعلق اہل خانہ نے بھی اب تک کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اپنے والد سلیم خان کی طبیعت کا سنتے ہی سلمان خان لیلاوتی اسپتال پہنچ گئے، اسپتال کے باہر سے سلمان خان کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جن میں ان کے چہرے پر پریشانی اور فکر صاف طور پر نظر آ رہی تھی۔

رپورٹس کے مطابق سلیم خان صرف روٹین چیک اپ کے لیے اسپتال گئے ہیں یا کوئی سنگین بات ہے؟ اب تک اہل خانہ یا اسپتال نے اس حوالے سے کچھ بھی نہیں بتایا ہے۔

واضح رہے کہ Salim Khan نے بالی ووڈ میں اداکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، لیکن جاوید اختر سے ملاقات کے بعد وہ لکھاری بن گئے۔

Salim Khan اور جاوید اختر نے بالی ووڈ کی بہت سی مشہور فلمیں لکھی ہیں، جیسے زنجیر، شولے، ڈان اور یادوں کی بارات وغیرہ۔

اسرائیلی جاسوسی تھرلر سیریز کی پروڈیوسر کی ہوٹل سے لاش برآمد

سلیم خان کی عمر90 سال ہے، نومبر 1935 میں اندور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1964 میں سشیلا چرک سے شادی کی تھی، جنہیں بعد میں سلمیٰ خان کا نام دیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں