تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سلمان خان کے وکیل کو قتل کی دھمکی موصول

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے بعد اب ان کے قانونی معاملات دیکھنے والے وکیل ہستیمل سرسوات کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہستیمل سرسوات نے کالے ہرن کے شکار کیس میں سلمان خان کی نمائندگی کی تھی، انہیں آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قاتلوں کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

وکیل کو بھیجے گئے دھمکی آمیز خط میں کہا گیا ہے کہ ”تمہارا بھی سدھو موسے والا جیسا حشر کر دیں گے“۔ ہستیمل کو عدالت میں ان کے چیمبر پر دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل ہستیمل سرسوات کو سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے اور دھمکی موصول ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کے بعد معروف اداکارہ کو دھمکی آمیز خط موصول

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا جس میں لکھا تھا کہ ”آپ کا سدھو موسے والا جیسا حال کر دوں گا“۔ بعد ازاں سلمان خان کو خصوصی طور پر سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -