ممبئی : بالی ووڈ میں راج اور باکس آفس پر کئے ریکارڈ توڑنے والے سلطان سلمان خان ایک اور ہٹ فلم کی تیاری میں مصروف ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان خان جو آج کل منالی میں کبیر خان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہے، سلمان خان جو اکثر شوٹنگ کے باعث اپنے گھر اور فیملی سے دور رہتے ہیں لیکن سلمان خان اس وقت حیران ہوگئے ،جب سلمان خان کی بہن آرپیتا اپنے بیٹے آہل اور شوہر کے ساتھ فلم کے سیٹ پر پہنچ گئی۔
سلمان خان کا اپنے بھانجے سے ایک خاص رشتہ ہے اور وہ آہل کے ساتھ کھیلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے، جس کا ثبوت مداحوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی سلمان اور آہل کی تصاویر کو دیکھ کر ملتا ہے۔
سلمان خان کی بہن ارپیتا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی ،جس میں آہل سلمان کو دیکھ کر کافی خوش نظر آرہے ہیں اور سلمان کے چہرے کی خوشی بھی دیکھنے والی ہے، سلمان آہل کے ساتھ مستی کرتے ہوئے اور کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
تصویر میں آہل نے سلمان خان کی انگلی پکڑی ہوئی ہے جبکہ آیوش شرما نے آہل کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔
ارپیتا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی ایک فریم میں ، میرے بھائی ، میرے شوہر ، میرے بیٹے . میری طاقت ، میری کمزوری ، میری خوشی، میری دنیا میں سب سے نوازا، شکریہ۔
واضح رہے کہ سلمان خان کی آنے والی فلم ٹیوب لائٹ کی کہانی 1962 میں بھارت چائنہ کے درمیان ہوئی جنگ کے گرد گھومتی ہے، فلم میں سلمان خان کے ساتھ چائنہ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ژو ژو مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔
کبیر خان کے ساتھ ‘’بجرنگی بھائی جان‘ ‘اور’ ‘ایک تھا ٹائیگر‘جیسی سپر ہٹ فلمیں کرنے کے بعد سلمان خان تیسری فلم میں کام کرنے جارہے ہیں۔