کراچی : پولیس اہلکاروں نے سلمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑوکی پیزا منگوا کر تواضع کی۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر سلمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم کو وی آئی پی پرو ٹوکول فراہم کیا گیا۔
پولیس نے سرکاری گاڑی میں پیزا منگا کر کھلوایا، سلمان لاشاری قتل کیس کی سماعت آج کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔
جیل کے بدمزہ کھانوں سے تنگ آئے کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑوکو پولیس اہلکاروں نے بکتر بند گاڑی میں پیزا ڈلیوری خود کی۔
میڈیا نمائندوں کے پوچھنے پر پولیس اہلکاروں نے صاف انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کو بااثر افراد کی پشت پناہی حاصل ہے۔
ملزم کے ساتھ اس کے والد ایس ایس پی غلام سرور بھی موجود تھے، بعد میں پولیس ملزم سلیمان ابڑو کو حوالات میں ڈالنے کی بجائے موبائل میں واپس لے گئے ۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 28 مئی 2014 ء میں ڈیفنس میں سلیمان لاشاری کو قتل کیا تھا۔