کولمبو: پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ ان کنڈیشنز میں زیادہ تر انحصار اسپنرز پر ہی کرنا پڑتا ہے، ہماری ٹیم میں صلاحیت ہے، سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔
سلمان مرزا نے کولمبو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اس وقت ہمارے سیمی فائنل میں پہنچنے کی نازک صورتحال ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں صلاحیت ہے وہ نہ صرف سیمی فائنل میں پہنچ سکتی ہے بلکہ اچھا بھی کھیل سکتی ہے۔
فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یارکرز کی تسلسل کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں، ان کنڈیشنز میں زیادہ تر اسپنرز پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔
دوسری جانب سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اچھا موقع ہے سری لنکا فارم میں نہیں ہے اگر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی تو 200 سے زائد رنز بنانے پڑیں گے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’ہر لمحہ پرُجوش‘ میں قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان نے بولنگ کی توسری لنکا کو 120رنز کے اندر روکنا ہو گا۔
باسط علی نے کہا کہ پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیتا تو دوسری بیٹنگ کرے، پاکستان کو سری لنکا کے خلاف کنڈیشن دیکھ کر پلاننگ بنانی پڑے گی۔
پاکستان کو سیمی فائنل کے لیے سری لنکا کو کتنے رنز سے ہرانا ہوگا؟
سابق کپتان شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی جیت کی وجہ سے پاکستان کیلئے امید پیدا ہو گئی ہے پاکستان اب بھی ٹی 20ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیل سکتا ہے، پاکستان کو سری لنکا کیخلاف 65رنز سے جیت حاصل کرنا ہو گی اور دوسری بیٹنگ کی تو13.1اوور میں ہدف حاصل کرنا ہو گا، امید کو کامیابی میں تبدیل کرنے کیلیے محنت کرنی پڑیگی۔


