تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سلمان مجاہد کی جانب سے لڑکی کیخلاف مقدمہ سی کلاس قرار

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے ایم این اے سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے تھانہ گلشن اقبال میں علینہ نامی خاتون کیخلاف مقدمہ پولیس نے سی کلاس قرار دے دیا، مدعی کے الزامات سچ ثابت نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ کی جانب سے علینہ نامی خاتون کیخلاف دائر کیے گئے مقدمہ کو خارج کرنے سے متعلق سی کلاس کی رپورٹ پولیس نے عدالت میں جمع کرادی ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ کے علینہ خان پر لگائے گئے الزام پر شواہد موصول نہیں ہوئے، پولیس کا کہنا ہے کہ سلمان مجاہد بلوچ نے مقدمہ درج کرانے کے بعد تفتیش میں بھی کوئی تعاون نہیں کیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے پولیس کی جانب سے دی گئی رپورٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ میں جمع کرادی ہے، ایف آئی آر میں متحدہ قومی موومنٹ کے ایم این اے نے دعویٰ کیا تھا کہ علینہ خان اپنی والدہ کی بیماری کا جھانسہ دے کر ان سے رقوم بٹورتی رہیں اور رقم واپس مانگنے پر انہیں قتل کی دھمکیاں دیں۔

واضح رہے کہ علینہ خان پہلے ہی صارم برنی ایڈوکیٹ کے توسط سے سلمان مجاہد بلوچ کیخلاف زیادتی و ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے سٹی کورٹ سے رجوع کرچکی ہیں۔

واضح رہے کہ متحدہ رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف تھانہ تیموریہ میں علینہ نامی خاتون نے مقدمہ درج کرایا تھا‘ مقدمے میں اغواء، دست درازی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے حوالے سے دفعات شامل کی گئی ہیں۔

علینہ نامی لڑکی نے الزام عائد کیا تھا کہ سلمان مجاہد نے اسے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا اور پھر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بعد میں شادی کا وعدہ کرکے معافی بھی مانگی۔


مزید پڑھیں : سلمان مجاہد بلوچ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج


اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -