ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد پی ایس پی میں شامل salman mujahid
The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد پی ایس پی میں شامل

کراچی: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق ستار سمیت تمام لوگ لندن رابطے میں ہیں، متحدہ نے پھر مہاجر صوبے کی سیاست شروع کردی۔

مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پاکستان ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں سچ بولنے کی سزا دی جارہی ہے، پارٹی میں تنظیم سازی کے بجائے اعلیٰ عہدیداران کرپشن پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

سلمان مجاہد بلوچ نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے کوئی امیدوار موجود نہیں ہے، تمام ہی رہنماء پاک سرزمین پارٹی سے رابطے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: سانحہ بلدیہ میں سرکاری افسران سہولت کار تھے، سلمان مجاہد کا ڈی جی رینجرزکوخط

رکن قومی اسمبلی کاکہنا تھا کہ اللہ کاشکرہے  حق کےقافلے میں  شامل ہورہا ہوں، ماضی میں غلطیاں سرزد ہوئیں کیونکہ ہم سب خطا کے پتلے اور گناہ گار ہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے گناہ معاف فرمائے گا۔

ایم کیو ایم کے سابق رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت ڈبل گیم کھیل رہی ہے اور انہوں نے مہاجر قوم کو ٹرک کی بتی ہے پیچھےلگا کر رکھا ہوا ہے، کوئی بھی رہنما ابھی تک لندن کے سحر سے باہر نہیں نکل سکا۔

سلمان مجاہد بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ انیس قائم خانی نے ایم کیو ایم کو بنایا اور مصطفیٰ کمال نے کراچی کو عروس البلاد بنایا مگر ہمیں کہا گیا کہ مصطفیٰ کمال کا نام نہیں لینا، اردو بولنے والے احساس محرومی کے بعد نئی قیادت تلاش کررہے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے لوگوں کے ساتھ شامل ہوگیا اور اب ایک عام کارکن کی طرح کام کروں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر زندہ رہنا ہے تو نفیس کا پٹرول بحال کرو، سلمان مجاہد کی دھمکی

سلمان مجاہد سمیت کسی سے استعفیٰ نہیں ولوائیں گے، مصطفیٰ کمال

اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت امریکی صدرکےاعلان پرفوری جواب دے اور  عوام  جلاؤگھیراؤ کے مظاہرےنہ کریں۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ 3 مارچ 2016 سے آج تک ہر روز ہمارے پاس مختلف پارٹیوں سے لوگ آرہے ہیں، ہماری بات لوگوں کے دلوں میں اتر رہی ہے اور  نئے آنے والے لوگ ہمارے نظریے پر مہر لگاتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم کی پارٹی پر چائنہ کٹنگ کر کے قبضہ کرلیا، استعفوں کا کارڈ کھیلا جارہے ہیں مگر ہم سلمان مجاہد سمیت کسی سے استعفیٰ نہیں دلوائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں