اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

متحدہ کے کسی رکن اسمبلی نے استعفیٰ نہیں دیا، سلمان مجاہد بلوچ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سلمان مجاہد بلوچ نے کہا ہے کہ فاروق ستار اگر ایم کیو ایم علیحدہ کرنے کا فیصلہ نہ کرتے تو 22 اگست کی رات کوئی گھر ایسا نہ ہوتا جہاں لوگ حملہ نہ کرتے، اس شخص کو پکڑا جائے جس نے الطاف حسین کو فاروق ستار کے خلاف اور نعرے لگانے پر اکسایا۔


یہ پڑھیں:متعدد اراکین اسمبلی کے استعفے موجود ہیں،جلد منظر عام پر لائیں گے، واسع جلیل


پروگرام آف دی ریکارڈ میں میزبان کاشف عباسی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دن ایم کیو ایم کے رہنمائوں کی وزیراعلیٰ سندھ اور پرویز رشید سے ملاقات ہوئی، الطاف حسین کو بتایا کہ فاروق ستار کو اٹھ کر نہیں جانا چاہیے تھا بلکہ پرویز رشید کو کیمپ آنا چاہیے تھا، جس نے الطاف حسین کو پاکستان مخالف نعرے لگانے اور پرویز رشید کے معاملے پر بھڑکایا اسے سزاد دینی چاہئے الطاف حسین کو نہیں، لیکن وہ غائب ہے اسے ڈھونڈا جائے۔

انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں نے استعفیٰ دے دیا ہے اور کہا کہ آصف حسنین نے بھی استعفیٰ واپس لے لیا، کسی رہنما نے استعفیٰ نہٰں دیا، یہ سب بے بنیاد باتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 22 اگست کے بعد جس دبائو کا سامنا یہاں موجود لوگوں نے کیا اور کررہے ہیں لندن والوں کو اس بات کا اندازہ ہی نہیں۔

پروگرام میں مولا بخش چانڈیو نے بھی شرکت کی اور ایک سوال پر کہاکہ ایم کیو ایم کے رہنمائوں کے بیانات سے کوئی مطمئن نہیں ہوتا، بانی ایم کیو ایم کی پارٹی میں دوبارہ شمولیت کے حوالے سے مستقبل میں ہی کچھ پتا چلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں