پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

امریکا میں چرچ کے قریب فائرنگ سے ہلاکتیں، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

سالٹ لیک سٹی: امریکا کے سالٹ لیک سٹی شہر میں چرچ کے قریب مشتبہ شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ واقعہ ایک چرچ کے قریب پیش آیا ہے۔

سالٹ لیک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں تقریباً 8 افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے 2 زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔

نائجیریا میں چرچ پر مسلح افراد کا حملہ

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں