تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سعودی عرب: گاڑیوں کی انشورنس کے حوالے سے اہم فیصلہ

ریاض: سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کردیا گیا ہے، اقدام کرونا وائرس کے نقصانات کے ازالے کے طور پر کیا گیا ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں گاڑیوں کی انشورنس ختم ہونے کی صورت میں 2 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کردیا گیا ہے، فیصلہ سعودی عریبین مانیٹری ایجنسی (ساما) نے کرونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے اور نجی اداروں اور انشورنس کمپنیوں کی مدد کے لیے کیا ہے۔

ساما کے فیصلے کے تحت اگر کسی کی گاڑی کی انشورنس ختم ہورہی ہو تو اس میں 2 ماہ کی توسیع خود کار نظام کے تحت ہوجائے گی۔

ساما نے ہدایت دی ہے کہ جن شہریوں یا مقیم غیر ملکیوں نے 1 ماہ کی انشورنس 8 اپریل 2020 کو کروائی ہو ان کی انشورنس میں بھی 2 ماہ کا اضافہ کردیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انشورنس کی دفعہ 54 کے مطابق جو افراد انشورنس فیس قسطوں میں ادا کرتے ہیں اگر انہوں نے کرونا بحران کے دوران قسط ادا نہ کی ہو تو ایسی صورت میں انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ انشورنس منسوخ نہ کریں۔

یہ ہدایت یہ بھی دی گئی ہے کہ انشورنس کمپنیاں انشورنس کی قسطوں کی رقم انشورنس کروانے والوں کے مطالبات کی رقم سے منہا کرلیں۔

قبل ازیں ادارہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ مخصوص شہروں میں گاڑیوں کے ملکیتی کارڈز استمارے کی تجدید کے لیے فحص سرٹیفکیٹ درکار نہیں ہوگا۔

ادارہ ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کے استمارہ کی تجدید کے لیے موٹر وہیکل انشورنس ہونا لازمی ہے تاہم لوگوں کو جرمانے سے بچانے کے لیے فحص سرٹیفکیٹ کی شرط عارضی طور پر ختم کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -