ممبئی: بھارتی اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو کسی نہ کسی تنازع کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔ اس بار انہوں نے مداح کو طمانچہ مار دیا۔
سامنتھا روتھ پربھو کے مداحوں کی تعداد لاتعداد ہے۔ فلم ’پشپا‘ میں ان کے ڈانس نمبر کو کافی پسند کیا گیا۔ وہ ایک فلم کی تشہیر کے لیے تقریب میں گئیں جہاں مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایک مداح سامنتھا روتھ کے سکیورٹی حصار کو عبور کر کے سیلفی بنوانے قریب آ پہنچا جس پر اداکارہ کو غصہ ہوگئیں۔ انہوں نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور مداح کو زوردار تھپڑ جڑ دیا۔
- Advertisement -
اداکارہ کے اس سخت ردعمل پر وہاں موجود تمام لوگ خاموش ہوگئے۔ سکیورٹی نے سیلفی بنوانے والے مداح کو کھینچ کر پیچھے کیا۔ اداکارہ نے کچھ مداحوں پر غصہ کیا اور گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔
مذکورہ واقعہ 2011 میں پیش آیا تھا۔